اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس

بدھ 30 ستمبر 2020 02:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس منگل کو یہاں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی کی طرف سیراجہ پرویز اشرف،شیری رحمان ،فرحت اللہ بابر، نیئر حسین بخاری ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال ،ایازصادق اور خواجہ سعد رفیق جے یو آئی سے مولانا عبدلغفور حیدری اور اکرم درانی چھوٹی جماعتوں سے شاہ اویس نورانی، میاں افتخار، عثمان کاکڑ ، جہانزیب جمالدینی اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عوامی مسائل پر بات کے علاوہ ڈیموکریٹک موومنٹ کے فورم سے ملک میںجمہوریت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔پی ڈی ایم کی اسٹینڈنگ کمیٹی منظور ہوئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں