اسلام آباد بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباء جی سکس فور میں شجرکاری مہم کے تحت 120 پودے لگا دیئے گئے

جمعرات اکتوبر 00:53

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2020ء) اسلام آباد بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شجرکاری کے پہلے مرحلہ میں 500 پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں بدھ کو اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباء جی سکس فور میں ایک شاندار تقریب ہوئی جس میں سکاؤٹ آرگنائزر ارسلان رفیق کی قیادت میں 120 پودے لگائے گئے۔ سکول کے سکاؤٹس نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایسوسی ایشن کی طرف سے سکاؤٹس میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ سکول کے پرنسپل، وائس پرنسپل، اساتذہ اور سکاؤٹ لیڈر منظور شاہ اور ملک عطاء محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments