ہیلتھ ورکرز کے کچھ مطالبات ہیں ،ان میں کئی عدالتوں میں زیر بحث ہیں ، جائز مطالبات کے حل کرلئے جائینگے ، علی محمد خان

پیر 19 اکتوبر 2020 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کے کچھ مطالبات ہیں ،ان میں کئی عدالتوں میں زیر بحث ہیں ، جائز مطالبات کے حل کرلئے جائینگے ۔ پیر کو سینٹ کو وزیرمملکت نے بتایاکہ 6 اکتوبر کو ڈی چوک میں سرکاری ملازمین کے مظاہرے میں مظاہرین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈی چوک پر میں اورقاسم خان سوری نے ملاقات کرکے ایک کمیٹی بنائی،سرکاری ملازمین کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ میں نے پرویز خٹک نے ملاقات کی،میں اسی رات دوبارہ ان خواتین کے پاس گیا اور ان کی بات دوبارہ سنی،مظاہرے میں شامل خواتین نے میرے لیڈر اور ان کی اہلیہ کے بارے میں جو کچھ کہا میں نے برداشت کی،اگلے دن میں نے اور پرویز خٹک نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے تفصیلات سے آگاہ کیا،ہیلتھ ورکرز کے کچھ مطالبات ہیں لیکن ان کے کچھ مطالبات عدالتوں میں زیرسماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ جلد لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات حل کرلیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں