کلین گرین چمپئن سٹی کے نتائج کا اعلان ، اٹک بازی لے گیا

پیر 19 اکتوبر 2020 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) کلین گرین چمپئن سٹی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، پنجاب میں اٹک شہر بازی لے گیا، اٹک پورے صوبے کا کلین گرین چمئین سٹی بن گیا ،اٹک شہر کو زیادہ درخت لگانے اور شہر کو سرسبز بنانے پر پہلی پوزیشن ملی ،پنجاب کا شہر بہاولپور سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی وجہ سے دوسرے نمبرپر آگیا، صاف پانی اور حفظان صحت میں لاہوربہترین شہر قرار،تیسری پوزیشن ملی،پنجاب کے شہر گجرات کا چوتھا اور راولپنڈی کا پانچواں نمبر آیا،خیبر پختونخوا میں بھی ٹاپ تھری شہروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ، خیبر پختونخوا میں بنوں کلین گرین چیمپئن سٹی قرار دیدیا گیا،کوہاٹ کوکلین گرین چیمپئن سٹی مقابلے میں دوسری پوزیشن مل سکی ،کلین گرین مقابلے میں ایبٹ آباد شہر کو تیسرا درجہ ملا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں