اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنا ہماری زمہ داری ہے ، عامر علی احمد

شہری ہمارا ساتھ دیں ،شہر کوخوبصورت رکھنے میں عملے کی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،چیئر مین سی ڈی اے

منگل 20 اکتوبر 2020 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنا ہماری زمہ داری ہے اس حوالے سے شہری ہمارا ساتھ دیں ،شہر کوخوبصورت رکھنے میں سی ڈی اے کے عملے کی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاچیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے اسلام آباد کی گلی، محلوں، مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں کا اچانک دورہ کیااور سینی ٹینشن اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے شعبہ سینی ٹیشن کا بھی اچانک دورہ افسران وملازمین کے کام کو سراہتے ہوئے صفائی میں مزید بہتری لانے کی ہدایات کی چیئر مین نے شعبہ سینی ٹینشن کی مشنری کی انسپکشن اور تمام خراب مشنری فوری طور پر صحیح کرانے کی ہدایات جاری کیں عامرعلی احمد نے کہا کہ یہ شہر ہمارا اپنا ہے اس کو صاف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے صفائی کے کام میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی شہریوں کوصفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کا اولین فرض ہے عامر علی احمد نے کہا کہ شہری اپنے شہر کو صاف ستھرااور سرسبز رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں شہری گھروں اور مارکیٹوں کاکوڑاکرکٹ ادھر ادھر پھیکنے سے اجتناب کریں اور ہم شہریوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا شمار دنیا کے خوبصورت شہروں میں ہوتا ہے ہم اس شہر کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں