حکومتی کارکردگی کو چیلنج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہی: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخاری

تحریکِ انصاف حکومت نے اپنی نااہلی اور نالائقی سے گزشتہ دو سال میں ملک کو مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

منگل 20 اکتوبر 2020 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبطِ الحیدر بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی کو چیلنج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف حکومت کو فری ہینڈ دیا لیکن یہ سیلیکٹڈ ٹولہ عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف پہنچانے میں ناکام رہا، تحریکِ انصاف حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں اپنی نالائقی اور نا اہلی سے ملک کو مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا احتسابی عمل شروع ہو چکا ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ملک کو نام نہاد جمہوری ٹولہ سے نجات دلا کر ملک میں حقیقی جمہوریت کے استحکام کو یقینی بنائیگی، پاکستان تحریکِ انصاف کے آمرانہ طرزِ حکومت نے ملک میں آمرانہ سازشوں کو مضبوط کیا ہے، سیدسبطِ الحیدر بخاری نے کہا کہ ملک میں حکومتی نااہلی اور نالائقی کے سبب ایک طرف عوام بے روزگاری سے نبر آزما ہے اور دوسری جانب ملک میں بڑھتی مہنگاہی اور لا قانونیت نے عوام کو ایک دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پچاس لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں جیسے سہانے خواب دکھا کر عوام کو بیواقوف بنانے والے موجودہ حکمران گزشتہ دو سال میں ملک میں تاریخی مہنگاہی اور بیروزگاری کا سبب بنے ہیں اور ملک ترقیاتی اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام رہا ہے۔ سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ ملک کو آمرانہ حکمرانوں سے نجات دلانا پاکستان پیپلز پارٹی کا عزم ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ اس امر پر شاہد ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر عہد میں آمرانہ اوامر کو للکارا ہے اور انہیں ایک بار پھر سے شکست دیکر ملک میں جمہری روایات اور جمہوریت کے استحکام اور سا لمیت کی بنیاد رکھے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں