بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ گلگت بلتستان کے کی آواز ہے، سیدمہدی شاہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سکردو ائیرپورٹ پر تاریخی اور فقید الامثال استقبال کیا جائے گا، سابق وزیر اعلیٰ

منگل 20 اکتوبر 2020 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ گلگت بلتستان کے کی آواز ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ گلگت بلتستان کے کی آواز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو دما دم مست قلندر ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی سب سے ذیادہ خدمت پیپلز پارٹی نے کی ہے ۔قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بلتستان کی تیاریوں کے حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کی زیر صدارت پارٹی کی تمام تنظیموں کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سکردو ائیرپورٹ پر تاریخی اور فقید الامثال استقبال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کو سکردو ائیرپورٹ سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی کی شکل میں خپلو لے جایا جائے گا۔ اس ریلی میں پیپلز پارٹی بلتستان ریجن کے تمام عہدیداروں سمیت ہزاروں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ بلتستان ریجن کے عوام اپنے محسن شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لخت جگر کا شایان شان استقبال کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں