اسلام آباد ،کورونا، ڈبلیو ایچ او کے وفد کا دورہ ایئرپورٹ، پاکستانی اقدامات کو سراہا

منگل 20 اکتوبر 2020 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز سے متعلق اقدامات کو سراہا ہے۔ڈبلیوایچ اوکے اعلیٰ سطحی وفد نے ڈاکٹر جیسیکا کی سربراہی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ایس او پیز سمیت کورونا کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے اعلیٰ سطحی وفد کو ایئرپورٹ منیجر عدنان خان نے مسافروں کی اسکریننگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈاکٹر جیسیکا کی سربراہی میں دورہ کرنے والے وفد کو محکمہ صحت کی جانب سے بھی ایئرپورٹ پر کورونا سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایئر پورٹ منیجر عدنان خان نے وفد کو بتایا کہ تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جاتی ہے اور تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں