پی آئی اے میں خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے والے افسر کیخلاف انکوائری کی سفارش

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی ای) میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے میں مبینہ طور پر ملوث افسر کامران انجم کو اپنے محکمے میں واپس بھجوانے اور اس معاملے کی انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز چار گھنٹوں تک قومی ائیرلائن میں جنسی ہراسگی کے معاملے پر بحث کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سخت دباؤ کے باوجود ہم متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑے رہے، سینیئر افسر کو اس کی پوسٹ سے فارغ کردیا لیکن افسوس ناک صورت حال ہے فون ٹرانسکرپٹس کے شواہد کی موجودگی کے باوجود پی آئی اے کے محکمہ ہیومن ریسورس کا ایک سینیئر افسر ہراسگی میں مبینہ طور پر ملو ث افسر کی حمایت کرتا رہا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں