نیکٹا کا کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کے ممکنہ خطر ے سے متعلق انتباہ جاری

ٹی ٹی پی ہائی پروفائل سیاسی و مذہبی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بنا رہی ہے،سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھائی جائے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکرٹریز کو اقدامات سے آگاہ کردیا گیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) نیشنل کا ونٹر ٹیرازم( نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کے ممکنہ خطر ے سے متعلق انتباہ جاری کرتے ہو ئے کہا کہ ٹی ٹی پی ہائی پروفائل سیاسی و مذہبی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بنا رہی ہے،ا س لئے سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق نیکٹا نے ملک بھر میں بالخصوصی کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کا تھریٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نیکٹا نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکرٹریز کو اقدامات سے آگاہ کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگرد حملوں کی تیاری کررہی ہے۔ سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہے سیاسی شخصیت کو خود کش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔نیکٹا نے آگاہ کیا کہ قمر دین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں