پمز ہسپتال میں جنس تبدیلی کے دو کامیاب آپریشن ، لڑکیاں لڑکے بن گئے ،والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پروفیسر چوہدری امجد کی زیر نگرانی آپریشن میں بشریٰ بی بی ولید عابد ، وافیہ مراد کو مراد عابد بنا دیا گیا،والدین کا ڈاکٹرز ٹیم کا شکریہ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) پمز ہسپتال میں جنس تبدیلی کے دو کامیاب آپریشن سے لڑکیاں لڑکے بن گئے ،والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،پروفیسر چوہدری امجد کی زیر نگرانی ہونیوالے آپریشن میں بشریٰ بی بی ولید عابد جبکہ وافیہ مراد کو مراد عابد بنا دیا گیا،والدین کی جانب ڈاکٹرز ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا،زکیہ عابد اور عابد نے ایک بیان میں بتایا کہ انکے ہاں 9بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جن میں بشریٰ اور وافیہ بھی ہیں اور انکی عمر باالترتیب تیرہ اور پندرہ سال تھی ،والدہ کے مطابق کہ انکی بیٹیوں کی آواز بھاری اور چال ڈھال لڑکیوں والا نہ تھا اور سکول میں بھی ان سے دوسری دوست مذاق کیا کرتیں اور اسی اثناء میں انہوںنے مقامی لیڈی ڈاکٹر سے مشورہ کیا تو انہوںنے پمز میں مکمل چیک اپ کے لیے ریفر کیا،والدہ اور والد کے مطابق جب وہ پمز آئے تو یہاں تمام ٹیسٹ ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ انکی بیٹیوں میں مردانہ غدود موجود ہیں اور اس پر پروفیسرڈاکٹر نے کہا کہ اگر رضا مندی ہے تو وہ ایک آپریشن کے ذریعہ لڑکا پن سامنے لا سکتے ہیں جس کی باقاعدہ اجازت سے انہوںنے کامیاب آپریشن سے میری دونوں بیٹیوں بشریٰ کو ولید اور وافیہ کو مراد عابد بنا دیا،والدین کے مطابق وہ بہت خوش ہیں اور تمام ڈاکٹرز کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں