سلیکٹڈ حکمرانوں نے ریاست مدینہ کے مزودروں کے چولہے بجھا کرروز گار دینے کا وعدہ پورا کردیا،محمد سلیم بھٹی

ریڈیو پاکستان کے 749 گھرانوں کو روزی سے محروم کر کے کون سے خلیفہ کا عہد نبھایا ہے،رہنماء پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب محمد سلیم بھٹی نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد امیرالمومنین بننے کے دعوے دار دھاندلے حکمرانوں نے عوام کے منہہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔مہنگائی،بیروزگاری،افلاس غربت،بھوک ننگ پیاس تبدیلی سرکار کے تحفے ہیں۔

اب یہ غریب بے روزگار کیا ڈاکے ڈالیں یا چوریاں کریں حکمران کیا چاہتے ہیں۔ان کے معصوم بچوں کی کفالت کونسی ریاست کرے گی،ان کے ایل خانہ کی روٹی،اور بیماری کے اخراجات کہاں سے پورے ہوں گے۔ایک کروڑ نوکریوں کے دعوے دار نیازی سرکار ہر روز کسی نہ کسی محکمہ سے ملازمین کو بے روزگار کر کے بھوک،ننگ اور افلاس پیدا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے قبل پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو بیروزگار کر کے موت کے راستے پر دھکیلا گیا، اس کے بعد اسٹیل مل اور سرکاری بینکوں سمیت دیگر محکموں میں بھی ایسی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

پیپلز پارٹی حکمرانوں کے اس ظالمانہ اور بے رحمانہ عمل کی شدید مذمت کرتی ہے، پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر ان ملازمین کیہ دادرسی کرے گی۔کرونا جیسی آفت کی موجودگی میں ایسے ظالمانہ اقدامات کرنے والے حکمران سامراجی استعمار انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی وفاداری نبھا رہے ہیں۔سلیم بھٹی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام پر مسولینی اور ہٹلر کی روح کو شرمانے والے ظالم حکمرانوں کا انجام قریب ہے عوام پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر جدوجہد سے ان غاصبوں کو نکال باہر کریں گے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم عوام کی ترجمانی کی ہے،بیروزگار عوام کو روزگار دے کر خوشحالی لانے کے کام پیپلز پارٹی کا ریکارڈ ہے۔پیپلز پارٹی ہر محکمہ سے نکالے گئے ملازمین کی نوکریوں پر بحالی کا مطالبہ کرتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں