اسلام آباد، یونین کونسل ون سید پور منشیات فروشوں کی آمجگاہ بن گیا، گلی گلی میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال دیئے

نوجوان نسل تناہی کے دہانے پر پہنچ گئی، پولیس گشت نہ ہونے سے منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ مل گئی پولیس حکام کو بار بار درخواستیں دینے کے با وجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ، اہل علاقہ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) تھانہ کو ہسار کے علاقے میں واقع یونین کونسل ون سید پور منشیات فروشوں کی آمجگاہ بن گیا، گلی گلی میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال دیئے ، نوجوان نسل تناہی کے دہانے پر پہنچ گئی، پولیس گشت نہ ہونے سے منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ مل گئی، پولیس حکام کو بار بار درخواستیں دینے کے با وجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، واقعات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے پوش علاقے میں واقع یونین کونسل ون سید پور اس وقت منشیات فروشوں کیلئے آئیڈل علاقہ بن چکا ہے منشیات فورش بلا خوف وخطر اپنا کارروبار جمائے ہوئے ہیں جن کو کوئی پو چھنے والا نہیں اس علاقے کی کوئی گلی ایسی نہیں جہاں پر منشیات چرس افیون اور شراب نہ ملتی ہو ، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش اتنی دیدی دلیری سے اپنا کام جمائے ہوئے ہیں جیسے یہ منشیات کی بڑی منڈی ہو ، اہل علاقے نے منیشتا فروشی کے خاتمے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ کو ہسار اور پولیس حکام کومتعدد مرتبہ درخواستیں دیں لیکن کسی نے بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے اس علاقے میں نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اہل علاقہ نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی وہ اس طرف خصوصی توجہ دیں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی اور نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچائیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں