وفاقی حکومت نے کراچی کے فور منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی

واپڈا کے فورمنصوبے کو نئے ہداف کے مطابق مکمل کرنے کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے گا ، چیئرمین واپڈا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) وفاقی حکومت نے کراچی کے فور منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق کراچی کو پانی فراہمی کے فور منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری ملنے کے بعد چیئرمین واپڈا کی دعوت پر سٹیک ہولڈر ز کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون، وفاقی اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں کے فور منصوبے کو کم از کم مدت میں مکمل کرنے کی حکمت عملی وضع کر نے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چیئر مین واپڈا نے کہاکہ واپڈا کے فورمنصوبے کو نئے ہداف کے مطابق مکمل کرنے کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے گا ،منصوبہ کم از کم مدت میں مکمل کریں گے تاکہ کراچی کے شہری اس سے فائدہ اٴْٹھا سکیں ۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ حکومت، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے اجلاس کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں