چیئر مین سی ڈی اے کی فوری پارکوں ،گرین بیلٹس، ندی نالوں اور عوامی مقامات کی صفائی کی ہدایات جاری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) نے فوری طورپر پارکوں ،گرین بیلٹس، ندی نالوں اور عوامی مقامات کی صفائی کی ہدایات جاری کیں۔گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے ایف نائن پارک،جی سکس،جی سیون،جی ایٹ ،جی نائن،ایف سکس ،ایف سیون ،آئی ایٹ سمیت دیگر سیکٹرز کے پارکوں اور گرین بیلٹس،اورپبلک مقامات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران موقع پرشعبہ انوائرمنٹ کے افسران و اسٹاف پارکوں،برساتی ندی نالوں، گرین بیلٹس اور دیگر مقامات کی فوری صفائی کیاحکامات جاری کئے،جبکہ خود رواور جنگلی گھاس کی کٹائی کی بھی ہدایات دیں، چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ انوائرمنٹ فوری طور پر شہر میں خالی جگاہوں پر پھول اور پھلدار پودے لگائیں۔انہوں نے کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس پرپہلے سے لگے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال بھی کریں۔چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد کو سرسبز و شاداب بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے شعبہ انوائرمنٹ اپنی مشنری سمیت تمام تر افرادی قوت کو استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں