اسلام آباد، میاں محمد اسلم کے بڑے بھائی اور معروف صنعت کار ڈاکٹر محمد صادق سپرد خاک

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کے بڑے بھائی اور معروف صنعت کار ڈاکٹر محمد صادق رضائے الہی سے انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ادا کی گئی ، مر حوم کی نماز جنازہ ان کے چھوٹے بھائی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم کی امامت میں اداکی گئی بعد ازاں مر حوم کو ہزاروںسوگواروں کی مو جو د گی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ ،مسلم لیگ ن کے رہنمائ سردار مہتاب عباسی ،سینیٹر مشتاق احمد خان ،ایم این اے عبدالاکبر چترالی ، زمرد خان ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، ڈپٹی میئر چوہدری رفعت ، پی ٹی آئی کے رہنمائ ڈاکٹر اسرار شاہ ، جمعیت علمائ اسلام کے رہنمائ مولانا عبد المجید ہزاروی، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری ، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنمائ راجہ خالد محمود ، جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان ، حریت رہنمائ الطاف بٹ ، ڈاکٹر جمال ناصر ،جنرل کونسلر چوہدری طارق گجر، جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائ رضا احمد شاہ ، حافظ تنویر احمد،جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ، سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی ،جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیر سید عارف شیرازی ، سیکرٹری جنرل عزیر حامد،اسلام آباد چیمبر کے صدر ملک ظہیر ، شیخ عامر وحید ، کریم عزیز ، زاہد بختاوری ، کامران عباسی ، ندیم منصور سمیت علمائ سول سوسائٹی ،طلبہ ، صحافیوں ، کاروباری اور صنعت وتجارت سے وابستہ شخصیت سمیت مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرد نے شر کت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں