وفاقی دارالحکومت کو روشن،صاف ستھرااور سرسبزوشاداب بنانے کیلئے سی ڈی اے تمام تر وسائل بروکار لارہا ہے، عامر علی احمد

سڑکوں اور مین شاہراہوں کی لین مارکنگ ،مرمت اور کارپٹنگ، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، پارکوں،پبلک مقامات اورندی نالوں کی صفائی کا آغاز کردیاگیا شہر کے گرین کریکٹر کی بحالی کیلئے ہزاروں کی تعداد میں پھول پھلدار پودے بھی لگائے جارہے ہیں، چیرمین سی ڈی اے

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی ای) عامر علی احمد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو روشن،صاف ستھرااور سرسبزوشاداب بنانے کیلئے سی ڈی اے اپنے تمام تر وسائل بروکار لارہا ہے۔سڑکوں اور مین شاہراہوں کی لین مارکنگ ،مرمت اور کارپٹنگ، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، پارکوں،پبلک مقامات اورندی نالوں کی صفائی کا آغاز کردیاگیاہے،جبکہ شہر کے گرین کریکٹر کی بحالی کیلئے ہزاروں کی تعداد میں پھول پھلدار پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔

گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے سڑکوں، گلی محلوں میں اسٹریٹ لائٹس، سٹی سیوریج اور روڈ مینٹینینس کے حوالے سے دوبارہ دورہ کیا۔اس موقع پر ممبران ،ڈائریکٹر روڈ مینٹینینس ،ڈائریکٹر سٹی سیوریج ،ڈائریکٹر سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر افسران اور متعلقہ اسٹاف بھی ہمراہ موجود تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی ڈی اے نے افسران کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں اسٹریٹ لائٹس کی فوری بحالی پرکام تیز کیا جائے،اورجلداز جلد شہربھر کی روشنیاں بحال کی جائیں،تاکہ شہریوں اور مسافروں کو تکلیف سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے ڈائریکٹر سٹی سیوریج کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے نکاسی کے حوالے سے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، جہاں جہاں کوئی میں ہول خراب یا بند ہے اسے بھی فوری طورپر کھولا جائے۔ڈائرکٹر روڈ مینٹینینس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں،گلی محلے کی سڑکوں پربھی توجہ دی جائے اور ان کی مرمت اور کارپٹنگ کے کام کا آغاز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی مین شاہراہوں پر لین مارکنگ مکمل کی جاچکی ہے جبکہ مذکورہ شاہراہوں کی مرمت اور پیچ ورک کا کام بھی جاری ہے تاہم چھوٹی سڑکوں پربھی مرمت اور کارپٹنگ کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے جس کی انجام دہی کیلئے سی ڈی اے اپنی خدمات سر انجام دے رہاہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کی شہری سہولیات میں کوئی کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی،اگر مذکورہ سہولیات کی فراہمی کیلئے افسران کو مزید بجٹ،افرادی قوت یامشنری درکار ہے تو وہ ہمیں آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد گزشتہ چند روز سیصفائی،اسٹریٹ لائٹس،انوائرمنٹ ،روڈ مینٹینینس، سٹی سیوریج سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اور اپنے ادارے کی کارکردگی جانچنے کیلئے روزانہ شہر کے دورے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں