اسلام آباد،تھانہ آبپارہ کا محرر منشیات فروشوں ،اسلحہ ڈیلر، جواء خانوں کی سرپرستی کرنے لگا

اے ایس آئی ملک فاروق نے منشیات و یگر غیر قانونی کام کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ، علاقہ مکینوں کو کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ اکتوبر 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) تھانہ آبپارہ کا محرر اے ایس آئی ملک فاروق شراب فروشوں، آئس ڈیلر،چرس،اسلحہ ڈیلر، جواء خانوں کی سرپرستی کرنے لگا اور منشیات و یگر غیر قانونی کام کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے علاقہ مکینوں کو کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، شہریوں کا کہنا ہے کہ منتھلی کی چمک ملک فاروق من پسند پولیس اہلکار کی اپنی مرضی سے ڈیوٹی لگاتا ہے اسلام آباد سرینہ ہوٹل بار،عوامی مارکیٹ، گلشن مارکیٹ، آبپارہ مارکیٹ، الحبیب مارکیٹ، گول مارکیٹ،قادریہ مارکیٹ،ستارہمارکیٹ،شاپر کالونی، فیصل کالونی،48کوارٹرکالونی،66کوارٹرجی سیون ون، جی سیون فور گیسٹ ہاؤس، ہوٹلوں سے منتھلی اکھٹی کرکے ملک فاروق کو پیش کی جاتی ہی8سال سے ملک فاروق تھانہ آبپارہ میں تعینات ہے شکر پڑیاں اپنی مرضی سے پرچی لگوا رکھی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک فاروق کا اوپر تک سب اچھا ہے اس کا کوئی کچھ نہیں کر سکتا،ان علاقوں کے رہائشیوں حبیب،شانی،یاسر، علی،نعمان دلنواز،افتخار، داؤد شانی نے وزیر اعظم پاکستان وایر داخلہ آئی جی اسلام آباد فوری طور پر اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments