تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل میں سرگرم عمل ہے،صوبائی وزراء

ہمیں بڑے مسائل ورثے میں ملے جس کی وجہ سے معاشی مسائل کا سامنا ہے ایک بات طے ہے عمران خان ملک کی سمت درست کرنا چاہتے ہیں،یہی وجہ ہے انہیں بڑے مافیا کا سامنا ہے، مافیا کو پتہ ہے عمران خان کامیاب ہو گیا تو انکا ملک میں نام و نشان ختم ہو جائے گا ، جاوید قریشی کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ریجن کے نگران کوآرڈینیڑ ٹو مرکزی سیکریٹری جنرل جاوید قریشی کی جانب سے انصاف منزل اسلام آباد میں صوبائی وزیر بلدیات، الیکشن کمیشن و دیہی ترقی کے پی کے اکبر ایوب کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں یوسف ایوب، صوبائی وزیر احمد حسین شاہ ،ایم این اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی علی خان جدون ،معروف صحافی اشتیاق احمد عباسی نے شرکت بھی کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزرائ اکبر ایوب ،احمد حسین شاہ،اور سینئر سیاستدان یوسف ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل میں سرگرم عمل ہیں۔

ہمیں بڑے مسائل ورثے میں ملے جس کی وجہ سے ھمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ عمران خان ملک کی سمت درست کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں بڑے مافیا کا سامنا ہے کیونکہ مافیا کو پتہ ہے کہ ا گر عمران خان کامیاب ہو گیا تو مافیا کا ملک میں نام و نشان ختم ہو جائے گا صوبائی وزرائ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں اور صوبائی حکومت صوبے کے طول وعرض میں یکساں طور پر ترقیاتی کام کرا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اوروزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبہ اس وقت تعمیر و ترقی کی حقیقی راہوں پر گامزن ہے۔اور صوبہ اس وقت کرپشن فری صوبہ بن چکا ھے، اور ھر حوالے سے صوبہ میں اس وقت مثالی کام ھو رھے ھیں جاوید قریشی کے اس اعشائیے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، اعجاز رفیع بٹ، صوبائی وزیر کے پی کے احمد حسین شاہ ، پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی رہنما جمشید محبوب مغل ، مرکزی رہنما و ترجمان پنجاب حکومت عامر مغل، فوکل پرسن ٹو سیکریٹری جنرل عارف مروت ، سابقہ ڈسٹرکٹ ناظم ایبٹ آباد سردار سعید انور، اسلام آباد ریجن ٹریڈر ونگ کے کوارڈ ینیٹر چوہدری ندیم گجر ، ملک محمد رفیق ،چیئرمین یو سی 35، سابقہ ناظم یو سی ناڑہ حویلیاں سردار سلیم ، سردار محمود، سردار خالد ، جناح سپر مارکیٹ ٹریڈر ایسوسی ایشن کے صدر اسد عزیز ، مشتاق احمد شیخ ، شہزاد گل ، ملک غلام حسین ، آئی کے ایپ ڈیٹ کے صفدر شاہ کاظمی، عثمان بھٹی اور دیگر پی ٹی آئی فیملی نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مہمانوں نے جاوید قریشی کی پارٹی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جاوید قریشی پارٹی کے مخلص ترین رھنمائوں میں سے ھیں اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ھر وقت مصروف عمل رھتے ھیں اور جاوید قریشی جیسے لوگ پارٹیوں کا سرمایہ افتخار ھوتے ھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں