پاکستان میں کورونا وائرس کے 847 نئے کیسز رپورٹ

مجموعی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی ہے،این سی او سی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 12 اموات ہوئیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 727 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 10 ہزار 235 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 3 لاکھ 10 ہزار 101 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 334 اور سندھ میں 2 ہزار 594 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 268، اسلام آباد میں 207، بلوچستان میں 148، ?گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 764 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 467، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923، بلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں