اسفالٹ پلانٹ سے صرف چند روز کے اندر 2ہزارٹن تعمیری میٹیریل کی تیاری اورپیچ ورک کیلئے فراہمی سی ڈی اے اور شہریوں کیلئے خوش آئند اقدام ہے، عامر علی احمد
گزشتہ 15دنوں میں 6300ٹن کوڑا شہر سے ڈمپنگ سائیٹ تک پہنچایا گیا،چیرمین سی ڈی اے شعبہ سینی ٹینشن، سٹی سیوریج، روڈمینٹینینس، ایم پی او،انوائرمنٹ اور اسٹریٹ لائٹس کی کارکردگی کی تعریف، کام میں مزید تیزی اور بہتری لانے کی ہدایات جاری
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:33
(جاری ہے)
اس موقع پرتمام متعلقہ ڈائریکٹرز، آفیسرز اور اسٹاف موجود تھا۔مذکورہ ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی سے متعلق چیئرمین کو بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر ایم پی او نے بریفنگ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کوبتایا کہ گزشتہ چند روز کے دوران ہمارااسفالٹ پلانٹ مکمل طور پر کام کررہا ہے جس سے 2ہزارٹن میٹیریل صرف چند دن کے اندر پروڈیوس کرکے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور پیچ ورک کیلئے مہیا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت شہر میں ہماری 42 ہیوی مشنری کام کررہی ہے،اور تمام مشنری کو میٹیریل ہم خود مہیا کررہے ہیں، اس مشنری میں اسفالٹ مکسنگ پلانٹ،ڈوزرز مشینین، موٹرگریڈر، وہیل لوڈر،ڈی یم ٹی ٹریلر،پاویر مشین،روڈ رولر،ڈائناپیک رولر،ٹریکٹر، ایئرکمپریسر،ڈمپرز، واٹر ٹینکرزڈیزل ٹینکرز،بیٹومین ٹینکر،شہزور سمیت دیگرمشنری شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسفالٹ پلانٹ سے مہیا کردہ میٹیریل سے روڈز کا پیچ ورک اور کارپٹنگ کی جاری ہے۔ڈائریکٹر سینی ٹیشن وسٹی سیوریج نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شہرسے 650ٹن کوڑا یومیہ اکٹھا کیا جارہا ہے،کام میں بہتری کیلئے 100بڑے کنٹینر اور500کوڑے والی ٹرالیاں خریدی جارہی ہیں، جبکہ اس وقت 1600سینٹری ورکر بشمول فیلڈ سپروائزرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دفتری اوقات میں بھی مزید 2گھنٹے کا اضافہ کردیا گیاہے۔انہوں نے بتا یا کہ سیوریج کے نظام میں بہتری کیلئے اور ٹوٹی پھوٹی نکاسی کی لائنوں کی مرمت کیلئے تخمینہ لگا کر فائل بھجوادی گئی ہے،سیوریج کے حولے سیروزانہ کی بنیادپر100 سے زائد شکایات موصول ہورہی ہیں جن پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ڈائریکٹر روڈمینٹینینس نے بتایا کہ گذشتہ 15دنوں کے دوران سیکٹر ایف سکس، ایف سیون،ایف ایٹ،جی سکس،جی سیون،جی ایٹ ،جی نائن، جی ٹین،آئی ایٹ ،آئی نائن، آئی ٹین، ایف الیون،جی الیون تھری،جی فائیو، ڈی بارہ سمیت دیگر سیکٹرز میں سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کیا گیا ہے۔چیئر مین سی ڈی اے نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کمی نہ چھوڑی جائت،اس مقصد کیلئے اگر آپ کو مزید مشنری ،بجٹ یا افرادی قوت درکار ہے تو فوری طور پر ادارے کو آگاہ کیا جائے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کی بنگلہ دیش کے 53ویں قومی دن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی ..
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی ..
شیر افضل مروت کا بیان پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ اندازی ڈالنے کی گھنائونی ..
مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ پر ..
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی ..
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان ..
تربیتی شیڈول"پاک حج ایپ " پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، تمام عازمین اپنے تربیتی شیڈول کے مطابق مراکز سے رجوع ..
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ملتوی کردی گئی
پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف توڑ پھوڑ ، احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم