ڈاکٹرآمنہ نے فیڈرل ڈرگ اینالسٹ کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:37

اسلام آبادآ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) ڈاکٹر آمنہ نے فیڈرل ڈرگ اینالسٹ کا چارج سنبھال لیا۔فیڈرل ڈرگ اینالسٹ کا عہدہ کافی عرصہ سے خالی پڑا تھا۔ ذرائع کے مابق کابینہ کی منظوری سے وزارت صحت نے گریڈ انیس کی فارماسسٹ ڈاکٹر آمنہ کو بطورفیڈرل ڈرگ اینا لسٹ تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آمنہ تین سال کیلئے فیڈرل ڈرگ اینالسٹ تعینات کی کئی ہیں۔ڈاکٹر آمنہ پولی کلینک ہسپتال میں چیف فارمسسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔زرائع کا کہناہے کہ وزارت صحت نے ڈاکٹر آمنہ کی بہتر کارکردگی کی بنائ پر فیڈرل ڈرگ اینالسٹ تعینات کیا ہے۔ڈاکٹر آمنہ بطور فیڈرل ڈرگ اینالسٹ کنٹرول لیبارٹری برائے بائیولوجیکل میں خدمات سرانجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں