پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی سے متعلق بے بنیاد خبر کی تردید

ْپارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے حوالے سے خبر من گھڑت، بے بنیاد اور پلانٹڈ ہے ، جاری اعلامیہ

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی سے متعلق بے بنیاد خبر کی تردید کر دی ۔ جاری بیان کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے حوالے سے خبر من گھڑت، بے بنیاد اور پلانٹڈ ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میںکہاگیاکہ میڈیا میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں حکومتی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جو گفتگو ہوئی، وہ قرارداد کی صورت میں میڈیا کو جاری کر دی گئی،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں موجود ارکان نے شرکت کی۔

بیان کے مطابق پیر 26 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا،پوری پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے نظریے کے ساتھ ہے جو ایک قومی نصب العین بن چکا ہے، بیان کے مطابق پارٹی میں اختلافات کی خبریں حاسدین کی حسرتیں ہیں یہ حسرت ہی رہے گی،میڈیا سے درخواست ہے کہ پارٹی کے مرکزی ترجمان سے تصدیق کر لی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں