اسلام آبادایکسپریس ہائی وے،کشمیر ہائی وے اور آئی جے پی روڈ پر ٹریفک کے بہائو کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے، فرخ رشید

اوورلوڈنگ والی گاڑیوں اورٹریفک رکاوٹ کا باعث بننے والی ہر گاڑی کے خلاف ہر صورت کاروائی کی جائے،ایس ایس پی ٹریفک

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہا ہے کہ اسلام آبادایکسپریس ہائی وے،سری نگرہائی وی(کشمیر ہائی وی) اور آئی جے پی روڈ پر ٹریفک کے بہائو کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے، اوورلوڈنگ والی گاڑیوں اورٹریفک رکاوٹ کا باعث بننے والی ہر گاڑی کے خلاف ہر صورت کاروائی کی جائے معمول کے علاوہ تعینات اضافی نفری ٹریفک قوانین پر عمل کرائیں، اوور لوڈنگ کرنے والی اور ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے، اسپیشل اسکواڈ اور خصوصی ناکہ جات بھی ٹریفک قوانین پر عملداری کو مزید موثر بنائیں، ایکسپریس ہائی وے ،سری نگر ہائی وے (کشمیر ہائی وی) اور آئی جے پی روڈ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے اور حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عملدرآمد کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس شب و روز اقدامات کر رہی ہے،تاکہ اسلام آباد میں مربوط ٹریفک نظام کو قائم رکھا جا سکے،اس ضمن میں ٹریفک پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والی اور ٹریفک جام کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اسپیشل اسکواڈ اور اسپیشل ناکہ جات بھی ٹریفک قوانین کی عمل داری کے لیے تعینات کیے گئے ہیںجو خصوصااسلام آباد ایکسپریس وے ،آئی جے پی روڈ ، سری نگر ہائی وے (کشمیر ہائی وی) اور شہرکی دیگر بڑی مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں تعینات کئے گئے ہیں جو کہ شہریوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے مکمل محفوظ رکھا جا سکے،ایکسپریس ہائی وے،سری نگرہائی وے (کشمیر ہائی وی) اور آئی جے پی روڈپر تعینات اضافی نفری ٹریفک کے بہائو کو مزید موثر بنائیںاورشہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915اور 0519261992-93پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں