اسلام آباد ٹریفک پولیس اور ہیوی بائیکرز کے زیر اہتمام ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد (کل)ایف نائن پارک سے کیا جائیگا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس اور ہیوی بائیکرز کے زیر اہتمام ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد (کل )بروز اتوار بمقام ایف نائن پارک سے کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق ریلی منعقد کرنے کا مقصد شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا اور اسلام آباد کو سرسبز و محفوظ رکھنا ہے اس سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہیوی بائیک رائڈرز 25 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے ایف نائن پارک مہران گیٹ جی نائن سائیڈ سے بائک ریلی کا آغاز کریں گے،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر سینئر افسران موجود ہوں گے، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی یادگار شہداء پولیس لائن ہیڈکوارٹر پر اختتام پذیر ہوگی جہاں ریلی کا استقبال کرنے کے لیے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور دیگر سینئر پولیس افسران موجود ہوں گے، ریلی میں موجود پولیس افسران بایئکرز، سول سوسائٹی دیگر معززین پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پولیس پر پھول کی چادر چڑھائیں گے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں