اسفالٹ پلانٹ سے تعمیری میٹر یل کی تیاری اورپیچ ورک کیلئیفراہمی سی ڈی اے اور شہریوں کیلئے انتہائی خوش آئند اقدام ہے،عامرعلی احمد

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:34

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمدکہا ہے کہ اسفالٹ پلانٹ سے صرف چند روز کے اندر 2ہزارٹن تعمیری میٹریل کی تیاری اورپیچ ورک کیلئیفراہمی سی ڈی اے اور شہریوں کیلئے انتہائی خوش آئند اقدام ہے،گزشتہ 15دنوں کے دوران 6300ٹن کوڑا شہر سے ڈمپنگ سائیٹ تک پہنچایا گیا،انہوں نے شعبہ سینی ٹینشن، سٹی سیوریج، روڈ مینٹنییس، ایم پی او،انوائرمنٹ اور اسٹریٹ لائٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کام میں مزید تیزی اور بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔

ہفتہ کو چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے مذکورہ شعبہ جات کی کارکردگی جانچنے کیلئے سیکٹر جی سیون، جی ایٹ،ایف نائن پارک،ای سیون ای الیون،ڈی بارہ،ایف سکس،ایف سیون،پارک روڈ،آئی ٹین،آئی نائن سمیت دیگر سیکٹرز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتمام متعلقہ ڈائریکٹرز، آفیسرز اور اسٹاف موجود تھا۔مذکورہ ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی سے متعلق چیئرمین کو بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر ایم پی او نے بریفنگ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کوبتایا کہ گزشتہ چند روز کے دوران ہمارااسفالٹ پلانٹ مکمل طور پر کام کررہا ہے جس سے 2ہزارٹن میٹیریل صرف چند دن کے اندر پروڈیوس کرکے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور پیچ ورک کیلئے مہیا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت شہر میں ہماری 42 ہیوی مشنری کام کررہی ہے،اور تمام مشنری کو میٹیریل ہم خود مہیا کررہے ہیں، اس مشنری میں اسفالٹ مکسنگ پلانٹ،ڈوزرز مشینین، موٹرگریڈر، وہیل لوڈر،ڈی یم ٹی ٹریلر،پاویر مشین،روڈ رولر،ڈائناپیک رولر،ٹریکٹر، ایئرکمپریسر،ڈمپرز، واٹر ٹینکرزڈیزل ٹینکرز،بیٹومین ٹینکر،شہزور سمیت دیگرمشنری شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسفالٹ پلانٹ سے مہیا کردہ میٹیریل سے روڈز کا پیچ ورک اور کارپٹنگ کی جاری ہے۔ڈائریکٹر سینی ٹیشن وسٹی سیوریج نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شہرسے 650ٹن کوڑا یومیہ اکٹھا کیا جارہا ہے،کام میں بہتری کیلئے 100بڑے کنٹینر اور500کوڑے والی ٹرالیاں خریدی جارہی ہیں، جبکہ اس وقت 1600سینٹری ورکر بشمول فیلڈ سپروائزرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دفتری اوقات میں بھی مزید 2گھنٹے کا اضافہ کردیا گیاہے۔

انہوں نے بتا یا کہ سیوریج کے نظام میں بہتری کیلئے اور ٹوٹی پھوٹی نکاسی کی لائنوں کی مرمت کیلئے تخمینہ لگا کر فائل بھجوادی گئی ہے،سیوریج کے حولے سیروزانہ کی بنیادپر100 سے زائد شکایات موصول ہورہی ہیں جن پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ڈائریکٹر روڈمینٹینینس نے بتایا کہ گذشتہ 15دنوں کے دوران سیکٹر ایف سکس، ایف سیون،ایف ایٹ،جی سکس،جی سیون،جی ایٹ ،جی نائن، جی ٹین،آئی ایٹ ،آئی نائن، آئی ٹین، ایف الیون،جی الیون تھری،جی فائیو، ڈی بارہ سمیت دیگر سیکٹرز میں سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کیا گیا ہے۔

چیئر مین سی ڈی اے نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کمی نہ چھوڑی جائت،اس مقصد کیلئے اگر آپ کو مزید مشنری ،بجٹ یا افرادی قوت درکار ہے تو فوری طور پر ادارے کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں