رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر کوئٹہ میں داخلہ پر پابندی جابرانہ اقدام ہے ، مصطفی نواز کھوکھر

حکومت پی ڈی ایم کے دو جلسوں سے ہی ڈر گئی، اپوزیشن گھبرائی ہوئی حکومت کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں ، ترجمان پیپلز پارٹی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر کوئٹہ میں داخلہ پر پابندی جابرانہ اقدام ہے ۔ ایک بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے ہی ملک کے ایک صوبے میں داخل ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت پی ڈی ایم کے دو جلسوں سے ہی ڈر گئی، اپوزیشن گھبرائی ہوئی حکومت کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کوئٹہ جلسے سے قبل ڈرانے دھمکانے کے بعد پابندیوں کا سہارا لیا جا رہا ہے ، حکومت کچھ بھی کر لے اس کے دن گنے جا چکے ۔ ترجمان بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، پی ڈی ایم کا ہر جلسہ اس کیلئے ایک دھکا ثابت ہو رہا ہے ہے، غیرقانونی، غیرائینی اقدامات سے حکومتیں بچتیں تو آمر کبھی نہ بھاگتے ،اس کٹھ پتلی راج کا خاتمہ بھی وہی ہوگا جو آمروں کا ہوا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں