ح* وزیردفاع پرویز خٹک سے ترک ہم منصب کی دفاعی وفد کے ہمراہ ملاقات

کشمیرکے اصولی موقف پرساتھ دینے اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت پرترکی کے شکرگزار ہیں،پرویز خٹک پاکستان اورترکی کے مابین تعلقات کی لمبی تاریخ ہے،پاکستان اورترکی کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیارہیں ،ترکش وزیر دفاع

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:15

اسلام آباد(آن لائنترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار نے دفاعی وفد کے ہمراہ وزیردفاع پرویز خٹک سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔وزیردفاع پرویز خٹک نے دونوں اسلامی برادرممالک کے مابین تعلقات کوتقویت دینے کیلئے ترکی کے دفاعی وفد کے دورے کوسراہا۔پرویزخٹک کا کہناتھاکہ صدررجب طیب اردوان ایک ویژنری رہنما اورپاکستان کے مخلص دوست ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرکے اصولی موقف پرساتھ دینے اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت پرترکی کے شکرگزار ہیں،وزیر دفاع نے کہا پاکستان نے علاقائی امن اورخطے کے استحکام کیلئے ایک اہم کردارادا کیا ہے۔دونوں ممالک کے مابین مشقوں سے دونوں ریاستوں کی صلاحیتوں اور دفاعی قوت میں اضافہ ہوگا۔پاکستان ترکی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی فوجی ڈائیلاگ(HLMDG) کے آئندہ15ویں رائونڈ میں حصہ لینے کیلئے تیارہے۔ترکش وزیر دفاع نے کہا پاکستان اورترکی کے مابین تعلقات کی ایک لمبی تاریخ ہے۔پاکستان اورترکی کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیارہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں