جی آئی ڈی فیصلے کیخلاف سی نظر ثانی درخواستوں پر سماعت (آکل) ملتوی

منگل 27 اکتوبر 2020 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ میں جی آئی ڈی فیصلے کیخلاف سی نظر ثانی درخواستوں پر سماعت (کل) بدھ تک ملتوی کر دی گئی ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔کراچی رجسٹری میں ویڈیو لنک میں فنی خرابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نعیم بخاری نے استدعا کی کہ اس کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دیں۔

نعیم بخاری نے جسٹس فیصل عرب سے سوال کیاکہ کیا نظر ثانی درخواستوں کا فیصلہ آپکی ریٹائرمنٹ ک بعد نہیں ہو گا۔ نعیم بخاری نے کہاکہ ایک گروہ کی خواہش ہے کہ آپکی ریٹائرمنٹ کے بعد نظر ثانی درخواستیں سنی جائیں، تاہم میری ایسی خواہش نہیں ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے نعیم بخاری کو مسکراکر جواب دیاکہ پرسوں نہیں بدھ کو ہی اس مقدمے کو سنیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں