ایک سے زائد مرتبہ عمر قید کے ملزمان کی سزا کے شروع ہونے کا تعین کیس ،مخدوم علی خان اور خواجہ حارث نیا عدالتی معاون مقرر

منگل 27 اکتوبر 2020 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ میں ایک سے زائد مرتبہ عمر قید کے ملزمان کی سزا کے شروع ہونے کے تعین کیس مخدوم علی خان اور خواجہ حارث کو نیا عدالتی معاون مقرر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی معاون سینئر قانون دان سردار اسحاق ایڈوکیٹ مرحوم کی وفات کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔عدالت نے مخدوم علی خان اور خواجہ حارث کو نیا عدالتی معاون مقرر کر دیا،کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کی گئی اس سے قبل کیس کی سماعت 2013 میں ہوئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں