امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی پشاور مدرسے میںدھماکے کی مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 18:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے پشاور مدرسے میںدھماکے کے نتیجے میں سات طالب علم کی شہادت اورسینکڑوںطلبہ کے زخمی ہو نے پر اظہار افسوس اورواقعے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سفاک دہشت گردوں کی جانب سے معصوم طلبا ء کونشانہ بنانا انتہائی وحشیانہ اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ واقع میں انڈیا کے ملوث ہو نے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جس نے اپنے ملک میں بھی مسلمانوں کے قتل وغارت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور پاکستان میں بھی یکے بعد دیگر ے کراچی ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میںدہشت گردی کے واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں براہ راست ملوث ہے۔نصراللہ رندھاوا نے واقعے میں شہید ہو نے والوں کے ایصال ثواب اور لو احقین کے لیے صبر کی دٴْعا بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں