سید اجمل محمود شاہ ایڈووکیٹ کی زیر سرپرستی میں وکلا کیلئے فری میڈیکل کیمپ ، مفت چیک کئے گئے

منگل 27 اکتوبر 2020 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ کے سینئر نائب صدر سید اجمل محمود شاہ ایڈووکیٹ کی زیر سرپرستی میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ کے سینئر نائب صدر سید اجمل محمود شاہ اور خواجہ سہیل اصغر ، کرنل (ر) محمد عارف ماگرے کی نگرانی میں راولپنڈی کے وکلاء کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں وکلاء ، پولیس اہلکاروں اور کلرز کا مفت چیک کیا گیا اس موقع پر خواجہ سہیل اصغر نے لوگوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں ۔ اختتام پر ملک وحید انجم ہائی کورٹ اور سینئر وائس صدر سید اجمل محمود شاہ نے شرکا ء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں