ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی بڑی کارروائی

ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے والی دو بڑی فلور ملز سیل

منگل 27 اکتوبر 2020 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈی سی اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے ہمراہ ٹائیگر فورس بھی متحرک ہو گئی ہے،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی بڑی کارروائی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے کرنے والی دو بڑی فلور ملز سیل کر دیں ،ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات خود انڈسٹریل ایریا کے دورے پر موجود اور کارروائی کی جس پر ڈی سی اسلام آباد نے آٹے کی بوریوں کا وزن بھی چیک کیا اور مختلف ملز سے آٹے کے سیمپلز بھی لیے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اب تک دو بڑی فلور ملیں سیل کرنے کے علاوہ ملاوٹ کرنے والی ملوں کے خلاف کاروائی اور جرمانے کیے ہیں،ملوں میں کام کرنے والے ورکرز سے ڈی سی اسلام آباد کی بات چیت بھی کی اور کہا کہ کرونا سے متعلق تمام ہدایات پر عمل نا گزیر ہے۔کورونا ایس او پیز کا جائزہ، ایس او پیز کے مطابق کام نہ کرنے والی ملز کو نوٹسز جاری کر دئیے گئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں