عامر سجاد سید اور آصف بھٹی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے بلا مقابلہ صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 27 اکتوبر 2020 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) عامر سجاد سید اور آصف بھٹی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے بلا مقابلہ صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ انکا پورا پینل بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگیا۔آر آئی یو جے الیکشن کمیٹی چئیرمین اقبال جعفری کے علاوہ 4 ارکان احسن پریمی، نثارحسین3شیخ، اطہر رضوی اور صمد سالک پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیٹی21-2020 کے چیئرمین اقبال جعفری کے دستخطوں سے جاری ہونیوالی امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق صدر عامر سجاد سید سیکرٹری آصف علی بھٹی اور فنانس سیکرٹری حنیف رحمان بلامقابلہ منتخب ہوگئیہیں جبکہ نائب صدر کی 2سیٹوں پر سید عون شیرازی ،مائرہ عمران کے مد مقابل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی2 سیٹوں پر طارق علی ورک اور ضیاء المرتضیٰ بھیروی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرای. گورننگ باڈی کی 10 نشستوں کے انتخاب کیلئے 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے بعد ازاں 4 امیدوار نے مقررہ تاریخ پر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے نتیجے میں روبینہ شاہین،جاوید احمد ملک،ادریس احمد عوان،عاصمہ نواز،آفشاں قریشی،اظہار خاں نیازی،نبی بیگ,علی اختر،عمرانہ ساغرِ کومل،حنا درانی بلامقابلہ گورننگ باڈی کے ارکان منتخب ہو گئے . آر آئی یو جے کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 15اکتوبر سے 19اکتوبر وصول کیے گئے کاغذات کی سیکروٹنی 20اکتوبر کو کی گئی امیدواروں کی ابتدائی لسٹ 21اکتوبر کو لگائی گئی کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 22اکتوبر تک جمع کرانے تھی. عبوری لسٹ23اکتوبر کو لگائی گئی کاغذات نامزدگی 24اکتوبر کو واپس لینے کے بعد امیدواروں کی حتمی لسٹ24اکتوبرکو آویزاں کر دی گئی. آر آئی یو جے کے الیکشن میں 26 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں 9امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور 17امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں