پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، اعجاز احمد شاہ

مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر حصول انصاف تک اجاگر کرتے رہیں گے،بیان

منگل 27 اکتوبر 2020 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر حصول انصاف تک اجاگر کرتے رہیں گے ۔ آج کے دن کشمیری بھائیوں پر قابض ہو کر بھارت نے ظلم کی داستان کا آغاز کیا اور وہ 73 سال سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں-کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا بھارت کشمیریوں کو ان ہی کے علاقے میں اقلیت بنانا چاہتا ہی- اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا آج میں ایک دفعہ پھر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں- وزیر داخلہ نے کہا میں سلام پیش کرتا ہوں تمام کشمیریوں کو کہ انہوں نے مظالم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے اور آج 73 سال گزرنے کے بعد بھی اپنے حق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں- اعجاز احمد شاہ نے کہا ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہی- انہوںنے کہا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر حصول انصاف تک اجاگر کرتے رہیں ۔

(جاری ہے)

گی- اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ آج دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہی- اعجاز احمد شاہ نے کہا 5 اگست 2019 اور اس کے بعد ہونے والے اقدامات بھارت کی آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں- اعجاز احمد شاہ نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ آر ایس ایس سے لے کر واجپائی اور پھر گجرات مظالم سے مودی کے تمام اقدامات ایک مہم کے تحت کئے گئے اور بھارت کا سیکیولر ڈرامہ بھی بے نقاب پو چکا ہی- انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں- اعجاز احمد شاہ نے اقوام متحدہ میں جس طرح کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی اس کی مثال نہیں ملتی- انہوں نے کہا کہ ہم آخری دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں گی- انہوں نے کہا پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے انشائ اللہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

اور کشمیری آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں گی- اعجاز احمد شاہ نے کہا مودی کو آج پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے جبر و ظلم سے کشمیریوں کے حوصلے پست ہو گئے ہوتے تو آج بھارت کو کرفیو کا سہارا نہ لینا پڑتا اور یہ کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے -

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں