یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن کیس سماعت کیلئے منظور،سپریم کورٹ کا نومبر میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

منگل 27 اکتوبر 2020 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کراچی میں کرپشن کا معاملہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے نومبر میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ ضیاء اللہ وارثی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کراچی میں اکاؤنٹنٹ تھا،جس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کرپشن کی، ملزم نے مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ادارے کو مالی نقصان پہنچایا، مسعود عالم نیازی اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں جنرل مینیجر تعینات تھا۔

وکیل منیر پراچہ نے کہا کہ جو چیک ضیائ اللہ وارثی کو دیا گیا اس پر مسعود عالم نیازی کے دستخط نہیں تھے۔ عدالت عظمیٰ نے کیس سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت نومبر میں مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔۔۔۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں