اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا اعلان،ہائی کورٹ بار کابھی اظہار یکجہتی

منگل 27 اکتوبر 2020 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے بھی اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیااور وکلاء کی اکثریت عدالتوں میں پیش نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن سہیل اکبر چوہدری کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے جانشینی ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ہڑتال کا اعلان کررکھاہے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار بھی ان کے شانہ بشانہ ہے اور ہڑتال میں شریک ہے وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے صرف ارجنٹ کیسز میں وکلاء پیش ہوئے جبکہ دیگر تمام معمول کے کیسز میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

ادھر وکلاء ہڑتال کے باعث ڈسٹرکٹ کورٹس کے علاوہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درجنوں کیسزپر سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں