اسلام آباد ہائی کورٹ ،ویڈیوسکینڈل میں ملزم فیصل شاہین کی دائرضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر اعتراض عائد

منگل 27 اکتوبر 2020 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ رجسٹرارآفس نے جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل میں ملزم فیصل شاہین کی طرف سے دائر ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر اعتراض عائدکردیا۔ سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ کے ذریعے دائردرخواست میں وفاق اور جج ارشدملک کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاتھاکہ ناصر بٹ نے مجھ سے دھوکے سے جج ارشد ملک کیساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو بنوائی ناصر بٹ نے بزنس میٹنگ کا کہہ کر دھوکے سے مجھ سے ویڈیو بنوائی،مریم نواز،شہباز شریف و دیگر لیگی رہنماؤں کی نہ گرفتاری نہ تحقیقات ہوئیں ۔دوران تفتیش مجھے ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا،مریم نواز اور شہباز شریف کو گرفتار نہ کرنا جانبداری ظاہر ہوتی ہے،مریم نواز اور شہباز شریف کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا،مرکزی ملزم میاں طارق سمیت دیگر کی ضمانت ہو چکی میری ابھی تک نہیں ہوئی،3اکتوبر 2019 سے اڈیالہ جیل میں قید ہوں استدعاہے کہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے، رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایاکہ درخواست میں دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ہیں اور الفاظ بھی واضع نہیں ہیں ، اعتراضات ختم کرنے کے بعد درخواست دوبارہ دائر کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں