مقبوضہ جموں و کشمیر میں 73 سالوں سے بھارتی سفاکیت اور بربریت جاری ہے،نیر بخاری

بھارتی افواج اور نریندر مودی کے مظالم جتنے بڑھ رہے ہیں یت پسند کشمیریوں کے حوصلے اور عزم مزید بلند ہو رہے ہیں کشمیری حریت پسندوں کی جدوجہد آزادی منزل مقصود کو پہنچے گی، یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام

منگل 27 اکتوبر 2020 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ 27اکتوبر1947انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں 73 سالوں سے بھارتی سفاکیت اور بربریت جاری ہے بھارتی افواج اور نریندر مودی کے مظالم جتنے بڑھ رہے ہیں حریت پسند کشمیریوں کے حوصلے اور عزم مزید بلند ہو رہے ہیں کشمیری حریت پسندوں کی جدوجہد آزادی منزل مقصود کو پہنچے گی انہوں نے کہا کہ نریندر مودی برصغیر کے امن کیلئے موزی مرض بن گیا ہے اقوام عالم بر صغیر کے امن کی خاطر اپنا کردار اداکریں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں موثر آواز بلند کرنے میں ناکام ہیں نیر بخآری نے کہا کہ مسلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد میں ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ بزدل مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دپا ہیبھارتی افواج ایک لاکھ سے زائد حریت پسند کشمیریوں کو شہید کرنے کی مجرم ہیمودی سرکار نے وحشیانہ کاروائئوں سے ہزاروں بزرگ ماؤں اور معصوم بچوں کو اپائج بنا دیا ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم زوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ادوار میں مسلہ کشمیر مو ثر انداز میں پر عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا نیر بخآری نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری ہر عالمی اور اندرونی فورم پر کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کو بے نقاب کرتے ہیں پیپلز پارٹی بھارتی افواج اور مودی سرکار کے مظالم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتی رہیگی پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسلہ کشمیر پر ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں