پشاور دھماکہ کی مذمت، انسانیت کا خون بہنانے والے نا قابل معافی ہیں ،پیپلزپارٹی

حکومت فوری طور پر اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کی کٹہرے میں لائے،سبط حیدر بخاری ،شکیل عباسی ،راشد چوہان

منگل 27 اکتوبر 2020 23:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے حلقہ این اے 53کے سابق امید وار سبط حیدر بخاری صدر راجہ شکیل عباسی، اقلیتی رہنما راشد چوہان سہیل رومی نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کا خون بہنانے والے نا قابل معافی ہیں حکومت فوری طور پر اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کی کٹہرے میں لائے انہوں نے شہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر ہے کشمیریوں کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں پیپلز پارٹی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی مشعل کو کبھی بھی گل نہیں ہونے دیں گے اگر ضرورت پڑی تو خون دیکر بھی اس مشعل کو تا قیامت جلائے رکھیں گے مسئلہ کشمیر بلاول بھٹو کی قیادت میں حل ہو گا کشمیر عوام پر بھارتی شر انگیزی بڑھ چکی ہے کشمیر عوام اپنے حق خود ارادیت جس کا اقوام متحدہ نے وعدہ کیا تھا ابھیں ان کا حق دیا جائے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں