سابق امیدوار قومی اسمبلی اسلام آباد جاوید انتظار کا سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کی حمایت کا اعلان

منگل 27 اکتوبر 2020 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) سابق امیدوار قومی اسمبلی اسلام آباد جاوید انتظار نے سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ F-9 پارک میں سی ڈی اے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2007ئ کے بعد منتخب سی ڈی اے یونینز مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوئیں۔ہم سی ڈی اے کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آنے والے ریفرنڈم میں پاشا گروپ کی حمایت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خان عامر خان کو سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عزت کمال پاشا کی قیادت میں سی ڈی اے کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ہم خود مزدور ہیں، غریب کی بات کرتے ہیں اور چھوٹے سرکاری ملازمین کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے میں ایک ہم خیال گروپ بن چکا ہے جو آنے والے سی ڈی اے ریفرنڈم میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ سی ڈی اے کا ہم خیال گروپ میرے ساتھ رابطے میں ہے اور وقت آنے پر عزت کمال پاشا کو ریفرنڈم میں کامیاب کروائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں