اسلامی نظریاتی کونسل کا فرانس میں اہانتی خاکوں کی اشاعت پر شدید تشویش ،صدر میکرون کے رویے کی سخت مذمت

امن اور عمومی خیر کے فروغ کی تنظیموں کے ساتھ فعال روابط کے ذریعے عالمی ردعمل تشکیل دیا جائے ، اجلاس میں تجویز

منگل 27 اکتوبر 2020 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) اسلامی نظریاتی کونسل نے فرانس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے اہانتی خاکوں کی اشاعت پر شدید تشویش ،فرانس کے صدر میکرون کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ امن اور عمومی خیر کے فروغ کی تنظیموں کے ساتھ فعال روابط کے ذریعے عالمی ردعمل تشکیل دیا جائے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلامی نظریاتی کونسل کے دوسرے روز اجلاس میں فرانس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے اہانتی خاکوں کی اشاعت پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فرانس کے صدر میکرون کے رویے کی سخت مذمت کی اور تجویز پیش کی کہ امن اور عمومی خیر کے فروغ کی تنظیموں کیساتھ فعال روابط کے ذریعے عالمی ردعمل تشکیل دیا جائے،او آئی سی اور دیگر تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقدس شخصیات کے احترام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

کونسل نے اس بارے میں ترکی کے صدر طیب اردگان، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے جرات مندانہ مؤقف کو سراہا اور اس کی بھرپور تائید کی۔ اجلاس میں پشاور کے دینی مدرسے میں بم دھماکے کے نتیجے میں سات طالب علموں کی شہادت اور کراچی میں مولانا عادل خان کی شہادت کے حوالے سے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں