پچھلے سال کے مقابلے میں مصر ، ہندوستان ، جنوبی افریقہ ، تھائی لینڈ اور ملائشیا وغیرہ کی برآمدات میں کمی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں مصر ، ہندوستان ، جنوبی افریقہ ، تھائی لینڈ اور ملائشیا وغیرہ کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مشیر تجارت نے کہاکہ بنگلہ دیش قدرے مثبت ترقی کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے، یہ عمل بڑھتی ہوئی مسابقت کو جنم دے سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے برآمد کنندگان کو اس ماحول میں مزید جارحانہ ہونے کی ضرورت ہے،اگر رسد یا بندرگاہ میں کوئی ضابطہ کار کی رکاوٹیں ہیں تو وزارت تجارت کو بتائیں، آرڈرز کی تکمیل میں تاخیر سے بچنے کے لئے بروقت کاروائی کی جاسکے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں