کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی ،شاہراہ دستور پر 5منٹ کا علامتی بلیک آئوٹ

سپریم کورٹ، وزیراعظم ہائوس، ایوان صدر اور قومی اسمبلی سمیت تمام سرکاری عمارتوں کی لائیٹس بند کردی گئیں

منگل 27 اکتوبر 2020 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے شاہراہ دستور پر 5منٹ کا علامتی بلیک آئوٹ، سپریم کورٹ، وزیراعظم ہائوس، ایوان صدر اور قومی اسمبلی سمیت تمام سرکاری عمارتوں کی لائیٹس بند کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لے شاہراہ دستور پر 5منٹ کا علامتی بلیک آئوٹ کیا گیا اور شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ سمیت تمام دیگر سرکاری عمارتوں کی بتیاں بجھا دی گئیں۔

وزیراعظم ہائوس، ایوان صدر، وزارت خارجہ اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کی عمارتوں کی روشنیاں بھی بجھا دی گئیں۔ اسی طرح شاہراہ دستور پر موجود دیگر سرکاری عمارتوں کی بھی لائیٹس آف کی گئی تھیں جن میں پارلیمنٹ ہائوس، الیکشن کمیشن ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وفاقی شرعی عدالت کی عمارت کی لائیٹس بند کرکے بلیک آئوٹ کے ذریعے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں