کابینہ کا گستاخانہ خاکوں اور ان سے مسلمانوں کے جذبات کو پہنچنے والی ٹھیس کا سخت نوٹس

کسی بھی مسلمان کے لئے نبی کریم ؐ کی شان ِ اقدس میں گستاخی ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ قبول ہے، اراکین گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہر میسر فورم کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی بھرپور انداز سے کی جائیگی، اعلامیہ جاری

منگل 27 اکتوبر 2020 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وفاقی کابینہ نے گستاخانہ خاکوں اور ان سے مسلمانوں کے جذبات کو پہنچنے والی ٹھیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مسلمان کے لئے نبی کریم ؐ کی شان ِ اقدس میں گستاخی ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ قبول ہے، گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہر میسر فورم کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی بھرپور انداز سے کی جائیگی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے فرانسیسی صدر کی طرف سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شدید مذمت کی ۔کابینہ نے خاتم النبین آنحضورؐ کی شان اقدس کے حوالے سے گستاخانہ خاکوں اور ان سے مسلمانوں کے جذبات کو پہنچنے والی ٹھیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسلمان کے لئے نبی کریم ؐ کی شان ِ اقدس میں گستاخی ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ قبول ہے۔

کابینہ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہر میسر فورم کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی بھرپور انداز سے کی جائیگی اس حوالے سے او آئی سی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے عالمی دنیا تک پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کے تحفظات پہنچائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں