وفاقی پو لیس کی کارروائی ،13ملزمان گرفتار ،قبضہ سے مال مسروقہ، اسلحہ ، منشیات برآمد،مقدمات درج کر لئے گئے

افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ،ڈی آئی جی آ پر یشنزکی ہدایت

منگل 27 اکتوبر 2020 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وفاقی پو لیس نے منشیات فر وشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری کر یک ڈائون دوران13ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی ، طلا ئی زیو رات، موبا ئل فون ، لیپ ٹا پ ، چرس، شرا ب ، ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کا ٹا سک دیا ، ان ہد ایا ت کی روشنی میں سہا لہ پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث دو ملزمان سلیمان اور عامر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی نقدی ، طلا ئی زیو رات ، مو بائل فون ، لیپ ٹا پ بر آ مد کرلیے ،کو ہسار پولیس نے ملزم محمد فیصل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم عاشر مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، شمس کا لو نی پولیس نے ملزم قمر فاروق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 110گر ام چرس بر آمد کرلی، کھنہ پولیس نے ملزم عامر کو گرفتار کرکے 12لیٹر شراب برآمدکرلی ، نیلو ر پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان سید احمد اور ظہور رحمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ برآمد کرلیا ، لوہی بھیر پولیس نے ملزم آ فتا ب احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 117گر ام چرس برآمد کرلی ، ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران تھانہ سہا لہ ، ما رگلہ ، سیکر ٹر یٹ اور گو لڑ ہ پولیس ٹیموں نے چار مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،ڈی آئی جی آ پر یشنزوقا ر الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

(جاری ہے)

شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں