اسلام آ باد،تھانہ رمنا پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چوری و موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کا رکن گرفتار

ملزم کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھیننے ہوئے 3 قیمتی موبائلز فون،دو چوری شدہ موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن برآمدکر لیا گیا

منگل 27 اکتوبر 2020 23:47

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) تھانہ رمنا پولیس کی بڑی کاروائی موٹر سائیکل چوری و موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کا سرکردہ رکن گرفتار،ملزم کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھیننے ہوئے 3 قیمتی موبائلز فون،دو چوری شدہ موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن برآمدکر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ساتھی ملزمان کے ہمر اہ سیکٹرز کی سٹریٹ میں گھومنے ، گھر سے باہر جانے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھیننے اور موٹر سائیکل چور ی کر نے کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے، سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقارا لدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹا سک دیا ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی صدر محمد سرفراز ورک نے اے ایس پی رانا عبد الوہاب کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او رمنا سب انسپکٹر طا رق رئو ف ، اے ایس آئی حیدر علی شاہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس نے ٹیم نے موٹر سائیکل چوری و موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کا سرکردہ رکن گرفتار،ملزم منظور کو گر فتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھیننے گئے دو چوری شدہ موٹر سائیکلز ، تین عدد قیمتی موبائلز فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن برآمدکر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ساتھی ملزمان کے ہمر اہ سیکٹرز کی سٹریٹ میں گھومنے ، سیر گھر سے باہر جانے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھیننے اور گلیو ں سے موٹر سائیکل چور ی کر نے کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔ ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کوسر اہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں