اسلام آبادٹریفک پولیس کی قانون شکنوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز

والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں ،کم عمر بچوں کی تربیت کریں اور بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں ،کارروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے ، ایس ایس پی ٹریفک

منگل 27 اکتوبر 2020 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آبادٹریفک پولیس کا قانون شکنوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز،کم عمر ڈرائیوراورون ویلنگ کرنے والوںکے خلاف خصوصی کریک ڈائون جاری ہے ،والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں کم عمر بچوں کی تربیت کریں اور بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے ، آئی ٹی پی ایجوکیشن ٹیم اس ضمن میں آگاہی بھی فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف قانون شکنوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیںٹریفک پولیس کی طرف سے کم عمر ڈرائیورزاور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جا ری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید اورتمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں سپیشل ناکہ جات لگا کر کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر رہے ہیں ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے والدین سے اپیل کی ہے کہ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں اور کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں، ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا ہے کہ اس کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں