ایک وزیر پی ڈی ایم اے کے خلاف قرارداد لائے ہیں ، اندازہ نہیں تھا پی ڈی ایم اتنی چھاجائیگی ،اختر مینگل

مراد سعید صاحب جو بھی آئین کے آرٹیکل سکس کی خلاف ورزی کرے گا اس کو سزا دی جائیگی اس پر بھی قرار داد لائی جائے ، اسمبلی میں خطاب

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) بلوچ رہنما اختر مینگل نے کہا ہے کہ ایک وزیر پی ڈی ایم اے کے خلاف قرارداد لائے ہیں ، اندازہ نہیں تھا پی ڈی ایم اتنی چھاجائیگی ،مراد سعید صاحب جو بھی آئین کے آرٹیکل سکس کی خلاف ورزی کرے گا اس کو سزا دی جائیگی اس پر بھی قرار داد لائی جائے ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک معزز وزیر صاحب،پی ڈی ایم کے خلاف قرارداد لائے ہیں،اندازہ نہیں تھا کہ پی ڈی ایم اتنی چھا جائے گی،۔

انہوںنے کہاکہ محمود خان اچکزئی اس ایوان کا حصہ رہے ہیں ان کا نام لیکر توہین کی گئی،اردو ہماری قومی زبان ہے،جو زبانیں اس ملک میں بولی جاتی ہیں ان کا بھی احترام ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کہا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں آزاد بلوچستان کے نعرے لگائے گئے،اچھا ہوا کسی بلوچ نے یہ نعرہ نہیں لگایا نہیں تو پھانسی لگادی جاتی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مراد سعید صاحب،آپ ایک قرارداد لائیں کہ جو بھی آئین کے آرٹیکل سکس کی خلاف ورزی کرے گا اس کو سزا دی جائے گی،جہاں کسی کو اظہار خیال کی اجازت نہ ہو وہ مارشل لاء میں ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ 2009 ہیربیار مری پر لندن میں کیس چل رہا تھا اس کی گواہی ویڈیو لنک کے ذریعے عمران خان نے بے گناہی کی گواہی دی تھی،عمران خان نے کہا تھا کہ بلوچستان میں جو مظالم ہورہے ہیں ،اگر ہیربیار کی جگہ میں ہوتا تو یہ ہی کہتا،بلوچستان اور سندھ کے جزائرکا ایک ایک انچ صوبے کی ملکیت ہے،کیا قائد اعظم نے یہ خواب دیکھے تھے کہ یہاں پاپا جونز کے پیزے کھائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں