کورونا وباء کی دوسری لہر کا خطرہ،11بڑے شہروں میں مارکیٹیں،شاپنگ مالز،شادی ہالز رات10بجے ، تفریح گاہیں اور پارک شام6بجے بند کرنے کا فیصلہ

ہاٹ سپاٹ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا،ہسپتال،میڈیکل سٹورز،کلینک،پٹرول پمپس اور بیکریاں کھلی رہیں گی ،این سی او سی اجلاس میں فیصلے

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) کورونا وباء کی دوسری لہر کا خطرہ،این سی او سی نی11بڑے شہروں میں مارکیٹیں،شاپنگ مالز،شادی ہالز رات10بجے جبکہ تفریح گاہیں اور پارک شام6بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ہاٹ سپاٹ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا،ہسپتال،میڈیکل سٹورز،کلینک،پٹرول پمپس اور بیکریاں کھلی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے کورونا سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے کئے ہیں جس کے مطابق رات 10 بجے تک تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز اور شادی ہالز بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز کیلئے رات 10 بجے تک کا وقت پہلے ہی مقرر ہے اور اب ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز بھی رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق ضروری سروسز، میڈیکل اسٹورز،کلینکس اور اسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارکس بھی شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے۔ ان فیصلوں کا اطلاق 29 اکتوبر سے ہوگا۔اجلاس میں آج (جمعرات) سے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا سے اموات میں بھی اضافہ ہورہاہے جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ڈھائی سے پونے تین فیصد تک پہنچ چکی ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں